تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مالاکنڈ:دوسو سے زائد الیکٹرانک سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں گے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8639 -
کراچی…مالاکنڈ ڈویژن میں بے گھر ہونیوالے خاندانوں کو مالی معاونت کے حصول اور عام استعمال کی اشیا کی خریداری کے لئے دوسو سے زائد الیکٹرانک سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں گے?کراچی میں یونائیٹڈ بینک اور ویزا پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت متاثرین مالاکنڈ کو ملنے والی مالی معاونت کے تحت مصنوعات کی خریداری کے لئے دوسو سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جہاں یو بی ایل کا ویزس ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے افراد اپنی روز مرہ کی اشیا خرید سکیں گے?یو بی ایل کے صدر عاطف بخاری نے بتایا کہ بینک نے چار لاکھ سے زائد افراد کو بینکاری کھاتوں کے علاوہ ویزا ڈیبٹ کارڈ فراہم کیا ہے جس کے ذریعے متاثرین مالاکنڈ نقد رقم کے علاوہ نئے قائم ہونے والے سیلز پوائنٹس سے عام استعمال کی اشیا خرید سکیں گے?ویزا پاکستان کے سربراہ عامر پاشا نے بتایا کہ کیش کارڈز کا اجرا نادرا کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کیا گیا ہے، اور سیلزپوائنٹس کے ذریعے مصنوعات کی خریداری سے متاثرین کی رقوم محفوظ ہوجائیں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.