تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لیری کنگ نے آٹھویں بارعدالت میں طلاق کے کاغذات داخل کروادئیے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8640 -
واشنگٹن …سینٹرل مانیٹرنگ …امریکی نجی ٹی وی چینل سی این این کے ٹاک شو کے نامور میزبان لیری کنگ نے آٹھویں بار طلاق کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں کاغذات داخل کروادئیے?76سالہ لیری کنگ کی50سالہ سنگر Shawn Southwickسے1997میں ایک اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی جو بعد ازاں ازدواجی رشتے میں تبدیل ہوگئی اور13سالہ کے عرصے تک چلنے والی اس شادی سے لیری کے دو بچے بھی ہیں?لیری کنگ سات خواتین کو اپنی شریکِ حیات منتخب کرچکے ہیں تاہم یہ ان کی آٹھویں طلاق ہے کیونکہ انہوں نے اپنی ایک سابقہ اہلیہ سے دوسری بار بھی شادی رچائی تھی? Shawnکی جانب سے لیری پر قریبی عزیز کے ساتھ افئیر کے الزامات اس شادی کے ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بن کرسامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے سال کے اختتام پر لیری کا اپنی اہلیہ کی بہن کے ساتھ افئیربھی میڈیا کی زینت بن چکا ہے?واضح رہے کہ Shawnلیری کی وہ واحد اہلیہ ہیں جن کے ساتھ ان کی شادی دس سال سے زائد عرصے تک قائم رہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.