5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میانمر میں 3 بم دھماکے 9 افراد ہلاک،50 زخمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8642 -
ینگون…جنگ نیوز…میانمر کے تجارتی مرکز ینگون میں نئے سال کے واٹر فیسٹیول کے موقع پر یکے بعد دیگرے3 بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے?ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 24بتائی ہے? پولیس حکام کے مطابق تینوں دھماکے کنداؤگی جھیل جانے والی سڑک یوہونگبو روڈ پر واقع دکانوں میں ہوئے،اس وقت سڑک پر لوگوں کا کافی رش تھا? حکومت نے کسی تنظیم یا گروپ کو اس کا ذمہ دار قرار نہیں دیا?