تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوئٹہ : سول اسپتال میں دھماکا، نجی ٹی وی کے کیمرا مین سمیت 4 افراد جاں بحق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8644 -
کوئٹہ…کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں? اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر بینک کے اہلکار کو ارشد زیدی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا ، جنہیں جناح روڈ پر واقع سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اس دوران وہاں بڑی تعداد عام شہری، پولیس اہلکار اور صحافیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی? اسی دوران شعبہ حادثات کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس سے شعبہ حادثات اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا? دھماکے پولیس اہلکاروں سمیت نجی ٹی وی چینل کے دو نمائندوں اور ایک کیمرہ مین ملک عارف شدید زخمی ہوگئے، ملک عارف بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے? دھماکے سے جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف بھی معمولی زخمی ہوئے اور ان کی قوت سماعت متاثر ہوئی? دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا گیا ہے? ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.