تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تیسری نظر کی محبت ہوئی، ثانیہ ، اپنے اپنے ملکوں کیلئے کھیلیں گے،شعیب

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8644 -
حیدرآباددکن… بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ نے کہا ہے کہ ان کی اور شعیب کی محبت پہلی نہیں تیسری نظر کی ہے، جبکہ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں بہت باؤنسر مارے گئے لیکن وہ ان سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے?ان خیالات کا اظہار کھیلوں کی دنیا کی اس نوبیاہتا جوڑی نے مختلف بھارتی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا?ثانیہ مرزانے بتایا ہے کہپہلی ملاقات 2004-05میں ہوئی تھی جو صرف دو منٹ کی تھی،ہوبارٹ میں ہم ریسٹورنٹ پر ملے،اگلے دن شعیب اور وقاریونس میرا میچ دیکھنے آئے? شعیب کو بہت سادہ اور پرکشش پایا،ان سے شادی کا فیصلہ سہراب سے منگنی ٹوٹنے کے بعد کیا، شادی کا فیصلہ دونوں کا تھا، شعیب نے پروپوز نہیں کیا،ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ میرے خاندان نے شعیب سے رشے کو بہت سپورٹ کیا،میری والدہ دبئی میں شعیب ملک سے ملی تھیں? آپس میں باتیں کرنے سے ٹیلی فون بل بہت زیادہ بڑھ گئے تھے،عائشہ صدیقی کے معاملے پر ہمارے والدین نے ہمار اساتھ دیا?انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی پر انہیں کھانا ہی نہیں ملا،انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے بہت سی باتیں ایسی ہوئیں جو بہت ذاتی تھیں، لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ ہماری بھی ذاتی زندگی ہے، ہماری شادی ہوچکی ہے، اب سارے معاملات ختم ہوجانے چاہئیں?ایک اور سوال پرثانیہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ شعیب ملک میچ میں سنچری کرے ،پاک بھارت میچ میں میری سپورٹ بھارت کے ساتھ ہی ہوگی? شعیب ملک نے شرمائے شرمائے بھارتی اینکرز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کے بغیر عائشہ صدیقی والا معاملہ حل نہیں ہوسکتا تھا، ثانیہ کو عائشہ کے بارے میں سب کچھ بتادیا تھا،عائشہ صدیقی کے معاملے سے میں نے بہت کچھ سیکھا،ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے پر یقین رکھتے ہیں،ثانیہ کو ہمیشہ بہت خوش رکھنا چاہتاہوں،ہم دونوں نے دبئی میں رہنے کا پروگرام بنایا ہے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا بھارت کیلئے ہی کھیلیں گی اور پاکستانیوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہونگی? پابندی کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا،لیکن اس کا سامنا کرونگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.