5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہورہائیکورٹ:ڈاکٹر قدیر نے حکومت کیخلاف نئی درخواست دائر کردی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8645 -
لاہور…ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر نے سابق اٹارنی جنرل کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہ کیے جانے پرحکومت کیخلاف لاہورہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے?ڈاکٹر قدیرنے اپنی درخواست میں موقف اختیا رکیاہے کہ ان کی آزادانہ نقل وحرکت سے متعلق کیس کی?ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالتی حکم پر اس وقت کے اٹارنی جنرل انورمنصور نے ان سے مذاکرات کئے اورحکومت کی طرف سے بعض یقین دہانیاں کرائیں تاہم ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ان یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیاجارہا ?انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کوہدایت کی جائے کہ وہ درخواست گزارکی نقل وحرکت کے حوالے سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کرے? ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد حکومت کودس مئی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں?