5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیراعلی? گلگت بلتستان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8645 -
اسلام آباد…گلگت بلتستان کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے،جس میں چھ وزرا ، دو مشیر اور دو معاونین شامل ہیں?وزیر اعلی? گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کابینہ کا اعلان اسلام آباد میں وفاقی وزرا منظور احمد وٹو اور خورشیداحمدشاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا? محمد جعفر سینئر وزیر ہونگے جب کہ دیگر وزرا میں علی مدد، انجینئر اسماعیل،محمد علی اختر اور وزیر شکیل ، مشیروں میں سعدیہ دانش اور آفتاب حیدر جبکہ معاونین میں محمد موسی? اور نصیر خان شامل ہیں?وزیراعلی? گلگت بلتستان کا کہنا تھا کابینہ میں جے یو آئی ف کے ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا? اس موقع پر وفاقی وزیر امورکشمیر منظوروٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عدالتی معاملات پر سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان فیصلہ کریں گے? بینظیر بھٹو قتل کی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کو کابینہ اور سی ای سی میں زیر بحث لایا جائے گا اور جلد بازی میں کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا ?