تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس10659پوائنٹس پربند

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8646 -
کراچی…کاروباری ہفتے کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا? گذشتہ سیشنز کی تیزی کو دیکھتے ہوئے، سرمایہ کاروں نے جمعے کوبھی خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، خاص کر بینکنگ اور انرجی اسٹاکس میں جس کے باعث ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس10 ہزار700 پوائنٹس کی حد بھی باآسانی عبور کرتے دیکھا گیا? لیکن دوسرے سیشن میں فرٹیلائزر اسٹاکس میں جاری پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ کی سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوگئی، اور ہنڈریڈ انڈیکس18 پوائنٹس کمی کے بعد10 ہزار659 پوائنٹس پر بند ہوا? کاروباری حجم20 کروڑ64 لاکھ حصص کا رہا? دوسری جانب ایس ای تھرٹی انڈیکس11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ10 ہزار877 پر بند ہوا? ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں10 ہزار700 پوائنٹس کے سطح پر مزاحمت دیکھی جاسکتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.