تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوئٹہ خودکش دھماکا: لشکر جھنگوی نے ذمہ داری قبول کرلی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8646 -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سول اسپتال کے گیٹ پر خود کش دھماکے سے دو ڈی ایس پی ، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور تین سیکیورٹی اہل کاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے?کوئٹہ پولیس کے مطابق آج صبح نو بجے جناح روڈ پر منان چوک کے قریب نجی بنک کے منیجر ارشد زیدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ان کی لاش سول اسپتال لائی گئی ?ان کے لواحقین اور دیگر افراد وہاں جمع ہوگئے ?اسی دوران سول اسپتال شعبہ حادثات کے گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا ? ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قاضی عبدالواحد کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا جس کی عمر تقریبا تیس سال تھی اور وہ حلئے سے افغانی معلوم ہوتا تھا ? دھماکے کے فورا بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے بھگڈر مچ گئی? دھماکے میں ڈی ایس پی ظاہر شاہ کاظمی،اے ٹی ایف کے اہلکار محمد حسین، پولیس اہلکار عبدالہادی ، ایف آئی اے کے اہلکار مجتبی? اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ملک عارف سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہوئے?زخمیوں میں رکن قومی اسمبلی آغا ناصر شاہ ، جیو ٹی وی کے رپورٹر سلمان اشرف، کیمرہ مین عمران مختار اور دیگر صحافی بھی شامل ہیں ? زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ?پولیس کے مطابق واقعے میں پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا تھا جس میں بال بیرنگ وغیرہ بھی شامل تھے ? کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ترجمان نے میڈیا کے دفاتر میں نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کرکے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.