5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اداروں کو اختیارات سے تجاوز سے روکنے کا اختیارحاصل ہے، چیف جسٹس
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8646 -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کواداروں،حکومت کی بے قاعدگیوں کاجائزہ لینے کااور انہیں اختیارات سے تجاوزسے روکنے کااختیارہے،ہم اللہ اورقوم کے سامنے جوابدہ ہیں? سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہونیوالی نیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کاکردارانتظامیہ اورمقننہ کامخالف نہیں،پارلیمنٹ کوآئین کے اختیارات کے مطابق قانون سازی کرنی چاہیے،جمہوری نظام میں چیک اینڈ بیلنس کاعمل ہوناچاہیے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کوسیاسی عمل میں شامل نہیں ہوناچاہیے،اوراخلاص اوردیانتداری سے کام کرناچاہیے?چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کچھ تعلیمی ادارے قانون کی اچھی تعلیم فراہم نہیں کررہے? انہوں نے ججز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں مقررہ وقت میں مقدمات نمٹائیں، عورتوں،بوڑھوں اورکمزوروں کے مقدمات جلدنمٹائے جائیں اور کمزورافرادکے مقدمات ترجیحی بنیادپرحل کیے جائیں?