تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اذلان شاہ ٹورنامنٹ:تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا آج اعلان متوقع

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
کراچی …اگلے ماہ ہونیوالے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان آج متوقع ہے?کراچی میں جاری نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے دوران چیف سلیکٹر حنیف خان ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے جس میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا قوی امکان ہے?ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم احمد، گول کیپر سلمان اکبر اور عباس حیدرکو کیمپ میں مدعو نہیں کیا جائے گا? ناصر احمد ٹیم کے اسپیشلسٹ گول کیپر ہوں گے جبکہ کپتانی کے فرائض ذیشان اشرف ہی انجام دیں گے?اذلان شاہ ٹورنامنٹ6 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہوگا جس کیلئے قومی ٹیم کا حتمی اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.