5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مونٹی کارلوٹینس: ورڈاسکو اور ڈیوڈ فیرے بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
مونٹی کارلو…مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سیڈڈ کھلاڑیوں کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، نواک جوکووچ اور رافیل نڈال کے بعد فرنانڈو ورڈاسکو اور ڈیوڈ فیرے بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں?موناکو میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا مقابلہ تھا ہم وطن یان کارلوس فیریرو سے ،جسے انہوں نے باآسانی چھ چار اور چھ دوسے جیت لیا، دوسری جانب اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرے نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات چھ سے شکست دے دی، دیگر میچز میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے ڈیوڈ نالبنڈین کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں انکا مقابلہ اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو سے ہوگا جنہوں نے البرٹ مونٹانیز کو ایک سخت مقابلے کے بعد چھ تین، سات چھ اور چھ صفر سے ہرایا?