تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوہاٹ: کچہ پخہ متاثرین کیمپ میں دو دھماکے،25افراد جاں بحق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
کوہاٹ… کوہاٹ میں ہنگور وڈ پر واقع اورکزئی ایجنسی آپریشن کے متاثرین کے کچا پخہ کیمپ میں دو دھماکوں میں 25افرادجاں بحق ،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں? اطلاعات کے مطابق کچہ پخہ متاثرین کیمپ میں راشن کی تقسیم کی جگہ پر پہلا دھماکا ہوا ، اس کے بعد جب امدادی کارروائیوں کیلئے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوئے تو دوسر ا دھماکا ہوگیا ، جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا? جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں،زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کیا جارہاہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے?کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے? سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے جائے وقوعہ کے گھیرے میں لے رکھا ہے? ذرائع کا کہنا ہے دونوں دھماکے خودکش تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.