5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اٹلی کے قریب زیر سمندر مواصلاتی رابطے کی کیبل کٹ گئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8652 -
اسلام آباد…عالمی مواصلاتی رابطے کی زیرسمندر کیبل ، سی می وی4کٹ گئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ و دیگر مواصلات رابطوں میں خلل کا امکان ہے?پی ٹی سی ایل حکام نے جیونیوزکو بتایا ہے کہبین البراعظمی مواصلاتی رابطے کی زیرسمندر سی می وی4کیبل، اٹلی کے قریب زیر سمندر متاثر ہوئی ہے ، اس سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطوں میں پیدا ہونیوالے خلل کو دور کرنے کیلئے سی می وی3 اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں ، حکام کے مطابق سی می وی4 کا عالمی کنسورشیم ، اس کیبل کی بحالی کیلئے ماہرین کو بحری جہاز پر بھیج رہا ہے ، پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سی می وی4 کیبل متاثر ہونے سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس میں خلل کا امکان ہے?