5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیپلزپارٹی بینظیرکے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ نہیں،لیاقت بلوچ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8653 -
لاہور. . . . . . . .جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بینظیرکے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنا چاہیے تھامگرپیپلزپارٹی قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتی?لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات کرانے سے پیسے اور وقت کے ضیاع کے ساتھ قاتلو ں کو تحفظ ملاہے?انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام صوبے کے نئے نام پرخوش نہیں، ان کے تحفظات کا ازالہ ہوناچا ہیے?ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے?