5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اٹھارویں ترمیم میں ججزکی تقرری کاطریقہ کارسپریم کورٹ میں چیلنج
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
اسلام آباد. . . . . . اٹھارہویں آئینی ترمیم میں اعلی عدلیہ میں ججزکی تقرر کے طریقہ کار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے?ندیم احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے ان کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں وفاق کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے ججز تقرر کا نیا طریقہ کار ،9مارچ2007 کے بعد عدلیہ پر چوتھا حملہ ہے?درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئین کے بنیادی خدوخال کے تحت پارلیمنٹ کے قانون سازی اختیار کا تعین کیا جائے?پارلیمنٹ سے منظورشدہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے مطابق ، اعلی عدلیہ کے ججزکے تقرر کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سات رکنی کمیشن تجویز کیا گیاجبکہ سفارشات مرتب کرنے کے عمل میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار بھی رکھا گیا ہے