5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایبٹ آباد میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے امداد کی ہدایت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
اسلام آباد. . . . . . .سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے صوبہ سرحدکانام تبدیل کرکے خیبرپختونخواہ رکھنے کے خلاف احتجاج کے دوران ایبٹ آبادمیں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کوقابل قدرمالی امداددینے کی ہدایت کی ہے? سینیٹرطلحہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے شرکاکاکہناتھاکہ وزیراعظم بھی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے فی کس دس لاکھ روپئے امدادکااعلان کریں ، کمیٹی نے سفارش کی کہ صوبوں میں مرنے والوں اورزخمیوں کے لئے یکساں معاوضے کافارمولاہوناچاہیے?ڈی پی او ایبٹ آباد نے بتایا کہ احتجاج کے دوران چارافرادمارے گئے، دوہلاکتیں بجلی کے کرنٹ جبکہ دوگولی لگنے سے مرے، ہنگاموں کے دوران گیارہ پولیس اہلکاروں سمیت 97افرادزخمی ہوئے?