5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اس ہفتے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ،ایشیااور یورپمیں مندی کا رجحان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
نیویارک. . . . . .اس ہفتے امریکی حصص بازار وں میں تیزی جبکہ یورپی اور ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رحجان دیکھا گیا?وال اسٹریٹ کی مشہور کمپنیوں میں فراڈ کے کیسسز سامنے آنے اور آئس لینڈ میں آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث ایئرلائن صنعت کو ہونے والے نقصانات کے باعث جمعے کے روز عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جبکہ مجموعی طور پر ہفتے کے دوران تیزی کا رحجان دیکھا گیا?ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس18 ماہ بعد11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے11 ہزار19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیسڈیک1.1 فیصد اضافے کے ساتھ2481 اور ایس اینڈ پی انڈیکس8 پوانٹس کی معمولی کمی کے بعد1192 پوائنٹس پر بند ہوا ? یورپی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رحجان رہا اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے انڈیکسز بالترتیب0.20 صد،0.13 فیصد اور0.11 فیصدکی کمی پر بند ہوئے?اس کے علاوہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی اور جاپانی اسٹاک مارکیٹ172 پوائنٹس کمی کے بعد11ہزار102 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں293 پوائنٹس، چین کے شنگھائی انڈیکس میں35 اور آسٹریلوی اسٹاک مارکیٹ میں17 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ? بھارت کاممبئی اسٹاک مارکیٹ میں بی ایس ای سینسکس30 انڈیکس48 پوائنٹس کمی کے بعد17 ہزار591 پوائنٹس پر بند ہوا?