5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وفاقی بجٹ29 مئی کی بجائے12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
اسلام آباد. . . . . . .وفاقی بجٹ29 مئی کے بجائے12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے? وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ29 مئی کو پیش کئے جانے والے بجٹ کی تیاریوں میں اب چند دنوں کی تاخیر کی گئی ہے? وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب بجٹ کی تیاریاں29 مئی کی بجائے جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کی جائیں? ادھر سرکاری ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بجٹ سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹر بناکر وزیر خزانہ بنایا جاسکتا ہے? اس طرحوہ وزیر خزانہ بن کر خود بجٹ پیش کریں سکیں گے? سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفی? دیا تھا? اب18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد ان کا استعفی? منظور ہونے کا امکان ہے? استعفے کی منظوری کے بعد سینیٹ کی اس نشست پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو سینیٹر بنایا جائے گا?