تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسلام آباد،اسکولز نے امن کی آشا کے سلوگن سے کھیلوں کاانعقاد کیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
اسلام آباد…پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا پیغام پھیلانے کے لئے اسلام آباد کے اسکولوں نے امن کی آشا کے سلوگن سے کھیلوں کا انعقاد کیا جن کاآغاز پاکستانی نمبرون ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے مشعل سے شمع روشن کرکے کیا? اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں امن گیمز کا آغاز روٹس اسکول سسٹم کے دوسری جماعت کے طالب علم حسن علی نے پرچم لہرا کر کیا?امن گیمز میں دیگر تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبا وطالبات نے بھی حصہ لیا? معصوم بچوں نے امن کے گیت پر مبنی ٹیبلوز اور مختلف کھیل پیش کئے ?اس موقع پر عالمی رینکنگ میں شامل پاکستان کی نمبر ون ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے سیف گیمز کی مشعل سے شمع روشن کرکے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا?اس موقع پر طلبا نے جوڈو کراٹے،جمپنگ اور مختلف دوڑوں کے مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دی? وزیر مملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری نے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے اسکولوں اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک بھارت امن رابطوں کو فروغ دینے کے لئے طلبا کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کی بحالی کے معاملے کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہاہے?کھیلوں کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.