5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرانس: خط کو مطلوبہ پتے تک پہنچنے میں220سال کا عرصہ لگ گیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…جہاں دنیا اس جدید دور میں ٹیکنولوجی کے بَل پر انتہائی تیز رفتاری سے دوڑ رہی ہے وہیں حال ہی میں ایک خط کی220سال بعد منزلِ مقصود پر پہنچنے کی خبر انتہائی مضحکہ خیز اور ٹیکنولوجی کی دنیا سے نابِلد افراد کی قابلیت کا شاخسانہ نظر آئی?دو صدیوں قبل1790میں پیرس سے جنوب مغربی فرانس کے قصبےSeixکی طرف روانہ کیا گیا خط لکھت پڑھت میں ذرا سی غلطی کے باعث اس علاقے سے 150میل دورایک دیہی علاقےSaixجاپہنچا?انقلابِ فرانس، نپولین کا دورِ حکومت، دو عالمی جنگیں اور نازیوں کے قبضے کا دور سب آیا اور گُزر گیا تاہم یہ خط آفس کے کسی کونے میں درازوں کی زینت بنا رہا?1999میں ریکارڈز کی تلاش کے دوران دریافت ہونے والاخط دراصلSeixکی انتظامیہ کو ان کی میونسپلٹی کو دارالحکومت کا درجہ دینے کی درخواست رد ہونے کے بارے میں تھا?Seixکے حالیہ مےئر نے اس خط کو ذاتی طور پر اس کی اصل منزل تک پہنچانے کا ذمہ لیتے ہوئے اپنی معاون انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں جو اس خط کودو گھنٹے کا سفر طے کرکے Seixکی انتظامیہ کے سپرد کریں گے?