5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایبٹ آباد شہر کے چاروں ایس ایچ اوز لائن حاضرکردیا گیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8660 -
ایبٹ آباد …ایبٹ آباد شہر کے چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیاگیا ، تمام افسران کو سانحہ ایبٹ آباد پر عدالتی کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ مختلف شہروں میں ہزارہ صوبے کے قیام کے حق میں آج بھی مظاہرے کیے گئے?پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ ،سٹی ،نواں شہراور میرپور کے ایس ایچ اوزآصف گوہر،سردارجہانگیر،حافظ جانس اور کیڈٹ خورشید کو تبدیل کرکے لائن حاضر کردیاگیاہے ان کی جگہ عارف جاوید،اعجاز خان ،اعظم شاہ اور گلزار خان کو ایس ایچ اوز تعینات کردیاگیاہے ?پولیس ذرائع کے مطابق لائن حاضر کئے گئے ایس ایچ اوز پر سانحہ ایبٹ آباد میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور انہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی?دوسری جانب ایبٹ آباد میں آج بھی تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی?جبکہ کل بروز پیر سے احتجاجی تحریک پھر سے شروع کی جائے گی? مانسہرہ میں بھی گڑھی حبیب اللہ میں خیبر پختونخوا نام کے خلاف اور صوبہ ہزارہ کے حق میں تاجروں کی احتجاجی ریلی نکالی گئی ?ادھر لاہور میں بھی ہزارہ صوبے کے قیام کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوا? تحریک ہزارہ کے رہنماؤں نے کہا کہ صوبہ سرحد کا نام اگر سرحد ہی رہنا دیا جائے تو وہ اپنا مطالبہ واپس لے لیں گے?لیکن پختونخوا کسی صورت قبول نہیں کریں گے?