5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میکسیکو:پندرہ برس کی تین سو بیاسی لڑکیوں کی ایک ساتھ سالگرہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8660 -
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں382 پندرہ سالہ لڑکیوں نے اپنی سالگرہ ایک ساتھ منا کر ایک نیا رکارڈ قائم کر لیا? میکسیکو کے دارلحکومت میکسیکو سٹی میں پندرہ سالہ لڑکیوں کے لئے اجتماعی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں382پندرہ سالہ لڑکیوں نے شرکت کی? تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی نوجوان دوشیزائیں دلہن کے لباس زیب تن کی ہوئی تھیں? انہوں نے موسیقی کی دھن پر رقص بھی کیا اور اپنی سالگرہ کو رکارڈ بنا کر یادبھی کیا? تاہم تقریب کو تیز بارش کی وجہ سے جلد ہی ختم کرنا پڑا? میکسیکو میں غریب طبقے کے نوجوانوں کے لئے اس طرح کی تقریب منعقد کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی سالگرہ کو اجتماعی طور پر خوشی سے منا سکیں?