تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ثابت ہوچکا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کی زندگی ملک کیلئے وقف ہے،چوہان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8661 -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے مرکزی رہنما طلعت محمود چوہان نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار قربانی دے کر ثابت کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی مملکت خدادا کیلئے وقف کررکھی ہے? طلعت محمود چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے انہوں نے یورپ کو چھوڑ کر اپنے ملک جانے کو ترجیح دی اور ملک کو نیوکلیئر پاور بنایا? اب جیسا کہ چوہدری شجاعت حسین نے دیر آید درست آید کے مصداق تسلیم کیاہے کہ اگر ڈاکٹر قدیر نے ایک آمر کی غلطیوں کی بدولت ملک کو ملنے والی اس دھمکی کے بعد کہ پاکستان کا حقہ پانی بند کردیا جائے گا تمام تر الزامات اپنے سر لے لئے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ موموجودہ حکومت ڈاکٹر قدیر کو صدرمملکت کے برابر مراعات اور سیکورٹی فراہم کرتی تاکہ اورسیز پاکستانیوں سمیت تمام پاکستانیوں میں یہ احساس پیدا ہوتا کہ اگر ہم ملک وقوم کیلئے کچھ کریں گے تو کم ازکم جمہوری حکومت ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیں ضروری تحفظ فراہم کرے گی? انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور خود مختار پارلیمنٹ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد ایک آمر کی طرف سے قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کو دی جانے والی تمام تکلیفوں کا فوری ازالہ کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات کے مطابق عزت واحترام، سیکورٹی اور دیگر مراعات فراہم کرے گی?نواز لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یو این او کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پرویز مشروف نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد الزام لگا کر ایک منتخب حکومت کو ختم کیا، ڈالروں کی خاطر قومی ہیرو ڈاکٹر قدیر خان کو یرغمال بناکر غیراخلاقی اور غیر قانونی طور اذیتیں دیں، بے گناہ معصوم بچوں کا لال مسجد آپریش کے نام پر قتل کیا اور اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹایا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.