5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا:139دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی مسلمان ملوث تھے، رپوٹ
NoImage -
لاس اینجلس . . . فارن ڈسیک . . . گزشتہ آٹھ برسوں امریکا میں139 دہشت گردی کے واقعات میں امریکی مسلمان ملوث تھے?امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دہائی میں امریکی مسلمان تنظیموں پر شدید تنقید کی جاتی رہی کہ انہوں نے عسکریت پسندی،انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی اسے روکنے کی کوشش کی ،لیکن اب کئی گروپس اعلانیہ مسلمان نوجوانوں کی روشن خیالی کی حمایت میں بات کرتے ہیں اور ایسے پروگرام ترتیب دیتے ہیں جن میں مسلمان جوانوں کو انتہا پسندی سے دور رہنے کی تبلیغ کی جاتی ہے، بلکہ اب تو لوگوں کو زیادہ ایسا پرچار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑ رہا ہے اور متعدد مسلمان تنظیمیں بیرونی عناصر پر برس پڑتی ہیں جو مسلمانوں کو انتہا پسندی سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں? اخبار نے قومی ادارہ انصاف کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں دہشت گردی کے139 واقعات ہوئے جن میں امریکی مسلمانوں نے دہشت گردی سے متعلق جرائم کئے اور انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑا?