5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جولائی تا مارچ رواں کھاتوں کے خسارے میں 68 فیصد کمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8664 -
کراچی . . . رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے د وران رواں کھاتوں کے خسارے میں68فیصدکمی ریکارڈ کی گئی?اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ2010کے دوران پاکستان کا رواں کھاتوں کا خسارہ2 ارب70کروڑ ڈالر رہا ہے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں8 ارب30 کروڑ ڈالر تھا اس طرح9ماہ کے دوران رواں کھاتوں کے خسارے میں68 فیصد کمی ہوئی? اعدادوشمار کے مطابق مارچ2010کے دوران رواں کھاتوں کا خسارہ4 کروڑ ڈالر رہا ?معاشی ماہرین کے مطابق رواں کھاتوں کے خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ درآمدی بل میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے?