تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

طالبان کے ہاتھوں اغواکرنل امام، خالد خواجہ اور اسدقریشی کی ویڈیو جاری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8664 -
پشاور . . . طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے آئی ایس آئی کے سابق اہلکارسلطان امیر عرف کرنل امام،اسکواڈرن (ر) محمدخالدخواجہ اور ایک برطانوی نژاد صحافی اسد قریشیکی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے? ویڈیو شدت پسندوں کی جانب سے جاری کی گئی?ان افراد کو کوہاٹ سے وزیرستان جاتے ہوئے وانا میں شدت پسندطالبان نے جاسوسی کے الزام میں25مارچ کواغوا کر لیا تھا ?کرنل ریٹائرڈ امام نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ وہ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کے مشورے سے وزیرستان آئے تھے، خالد خواجہ نے کہا کہ وہ بھی جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے کہنے پر وزیرستان آئے تھے? برطانوی نژاد صحافی اسد قریشی نے حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کیاہے،ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایشین ٹائیگر نامی تنظیم نے اغوا کیاہے?کرنل امام کے طالبان سے قریبی تعلقات رہے ہیں، جبکہ خالد خواجہ ڈیفنس فار ہیومن رائٹس نامی تنظیم کے سربراہ ہیں? ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے کوریج کیلئے وزیرستان جاتے ہوئے کرنل امام ،خالد خواجہ اور صحافی اسد شیخ کو طالبان نے وانا کے قریب سے اغواکیاتھا?طالبان نے ان تینوں مغویوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ وزیرستان میں طالبان کے خلاف جاسوسی کرنے آئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق کرنل امام اور خالد خواجہ تحریک طالبان کے رہنماؤں سے وزیرستان میں جاری آپریشن اور امن و امان کے سلسلے میں مذکرات کرنے گئے تھے?گزشتہ روز طالبان اور مقامی رہنماؤں کے مابین مغویوں کی رہائی کیلئے وزیرستان میں ایک اہم مذاکراتی جرگہ منعقد کیا گیا? مذاکراتی جرگے میں کوہاٹ کے سابقہ ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ ،سابقہ ایم این اے شاہ عبدالعزیز اور دیگرقبائلی رہنما شامل تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.