تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صدر مملکت نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8665 -
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے بعد یہ دستاویز آئین کا حصہ بن گئی ہے? دستاویز پردستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوا? تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،اسپیکر قومی اسمبلی، چیئر مین سینیٹ ، صدر اوروزیر اعظم آزاد کشمیر، وزرائے اعلی? اور گورنرز ، وفاقی کابینہ کے ارکان ، آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئر مین رضا ربانی اور کمیٹی کے ارکان، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ، اسفندیار ولی آفتاب شیرپاؤ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، تاہم مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے شرکت سے معذرت کی ،ان کی جانب سے سینیٹر وسیم سجاد موجود تھے?دستخط سے قبل وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی لمحہ ہے?18ویں ترمیم سے پاکستان مضبوط ہوگا،آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی،یہ پارلیمنٹ کی تاریخی فتح ہے، جس پر سیاسی جماعتیں ، سول سوسائٹی اور عوام مبارک باد کے مستحق ہیں?انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بل سے ملک میں جمہوری دور کا آغاز ہے? انہوں نے کہا آج شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی ارواحوں کو تسکین ملے گی?قبل ازیں آئینی کمیٹی کے چیئر مین میاں رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی معاونت سے اس آئینی ترمیم کوپایہ انجام تک پہنچانا ممکن ہوسکا? انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ منتخب صدر نے رضا کارانہ طور پر تمام اختیارات پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے سپرد کئے،آئین سے جنرل ضیاء الحق کا نام نکال دیا گیا اور آئین کو جنرل مشرف کے ایل ایف او اور آمروں سے پاک کردیا گیا?انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین اصل شکل میں بحال کردیاگیا ہے? ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری کا مسئلہ بھی حل کردیاگیا? آئین میں اسلامی نکات کو قائم رکھا گیا ہے?صدر کی جانب سے 18ویں ترمیم پر دستخط کے موقع پر ایوان جئے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہے کے نعروں سے گونج اٹھا? صدر نے تمام سیاسی رہنماؤں کو گلے لگا کر مبارکباد دی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.