تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور: قصہ خوانی بازار میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق،متعددزخمی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8665 -
پشاور… پشاورکے مصروف ترین قصہ خوانی بازار میں دھماکا ہواہے،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زائد زخمی ہوگئے ہیں?عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا? اطلاعات کے مطابق دھماکا قصہ خوانی بازار میں چوک شہیداں کابلی تھانے کے قریب مٹھائی کی دکان کے سامنے ہوا،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں،زخمیوں کو قریب ترین واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،کچھ دیر قبل اس علاقے میں جماعت اسلامی کا جلسہ ہورہا تھااور جلسہ ختم ہونے کے بعد لوگ واپس جارہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑادیا?پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور علاقے کو سیل کردیاگیا ہے? واضح رہے پشاور میںآ ج ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے اس سے قبل خیبر روڈ پر پولیس پبلک اسکول کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 10افرادزخمی ہوگئے تھے?تین ماہ قبل بھی قصہ خوانی بازار میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں کئی افراد لقمہ اجل بن گئے تھے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.