5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوہاٹ ڈویژن میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن ایک ہفتے تک ملتوی
NoImage -
کوہاٹ…کوہاٹ میں رجسٹریشن سینٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد کوہاٹ ڈویژن میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن ایک ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے ?کمشنر کوہاٹ ڈویژن خالد خان عمرزئی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کوہاٹ میں رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملے کے بعد کوہاٹ ڈویژن میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے? خالد خان نے بتایا کہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے کوہاٹ ڈویژن کے تمام ڈی پی اوز ، ڈی آئی جیز اور ڈی سی اوز کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے ?کمشنرخالد خان نے کوہاٹ میں ہونیوالے دھماکوں کو اورکزئی میں جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران اب تک بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ?