5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کے نرخ نہ بڑھائے تو خسارے کی رقم کا انتظام کرنا ہوگا، مشیرخزانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8666 -
اسلام آباد…مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اگر حکومت بجلی کے نرخ6 فیصد نہیں بڑھاتی تو اسے خسارے کی رقم کا انتظام کرکے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو مطمئن کرنے کے بعد ہی توانائی کے نظام کوبہتر بنانے کے لیے90 کروڑ ڈالر مل سکیں گے? یہ بات انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے کہی?انہوں نے بتایاکہ بجلی کی پیداوار میں خسارے کی شرح کم کرنی ہوگی? مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کے لیے6 نکات کی نشان دہی کی گئی ہے? پاکستان میں جب تک بجلی کی چوری کم نہیں ہوجاتی اس وقت تک امداد دینے والے ادارے فنڈز نہیں دیں گے?ڈاکٹرحفیظ شیخ کا کہنا تھا ٹیکس گزاروں کوVATسے گھبرانے کی ضرورت نہیں ان کے لیے ٹیکس کی شرح کم ہوجائے گی?