5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دھماکے کرنیوالے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،شاہی سید
NoImage -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے قصہ خوانی بازار پشاور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا?کراچی سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں? ان دھماکوں میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے? انہوں نے پشاور کے قصہ خوانی بازار دھماکے کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہ نما پولیس افسران و اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادتوں اور پولیس پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو خون میں نہلانے کے واقعات پر گہرے رنج و دکھ اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا?