5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زمبابوے نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کر دی
NoImage -
ہرارے …جنگ نیوز… زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کر دی? ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے اعزاز میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے مستقبل میں بھی ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت جاری رکھے گا? انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کا موقف اصولوں پر مبنی ہے? ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے حوالہ سے بلا جواز نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مغربی ممالک اسے سزا دینے کی روس پرگامزن ہیں? انہوں نے کہا کہ ایران اور زمبابوے کے خلاف بین الاقوامی برادری کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں غیر قانونی اور بلا جواز ہیں جن کے نتیجہ میں دونوں ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں?