5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی پورٹ : ایک لاکھ 21 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی
NoImage -
کراچی …جنگ نیوز…کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 21 ہزار 887 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی? جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے ایک لاکھ 21 ہزار 887 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 90 ہزار 770 ٹن درآمدات اور 31 ہزار 117 ٹن برآمدات شامل ہیں? درآمدات میں 22 ہزار 402 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 16 ہزار 115 ٹن بلک کارگو، 5 ہزار 552 ٹن کینولہ، 20 ہزار 301 ٹن کوئلہ اور 25 ہزار 400 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 19 ہزار 351 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 701 ٹن بلک کارگو، 4 ہزار 235 ٹن سیمنٹ، 2 ہزار 230 ٹن بلک سیمنٹ اور 4 ہزار 600 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے? کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پورٹ پر کنٹینرز، اسٹیل کوئلز، سیمنٹ اور ایتھنول سے لدھے ہوئے 6 بحری جہازوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برتھ فراہم کی گئیں?