تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان چین کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہے،وزیر اعظم

NoImage -
اسلام آباد …جنگ نیوز…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کا ساتھ دیا ہے اور زلزلے کی مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہے ? وہ گزشتہ روز یہاں چینی سفیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کر رہے تھے? وزیراعظم نے چین میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے? چین کے سفیر ہوزاؤ ہوئی نے کہا کہ وہ قدرتی آفت میں چینی عوام کے ساتھ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اظہار یکجہتی پر مشکور ہیں? انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے بالخصوص چینی سفارتخانہ جاکر اظہار تعزیت کیا? دریں اثناء چینی سفیر نے یہاں استقبالیہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو آنے والے برسوں میں نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا? انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی پالیسی پاکستان کے ساتھ دفاع اور تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانا ہے? انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے? اس وقت پاکستان میں چین کے تقریباً تین لاکھ باشندے کام کر رہے ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں گراں قدر کردار ادا کر رہے ہیں? استقبالیہ میں وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان ‘ سینٹ میں قائد ایوان سید نیئر بخاری ‘ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی شرکت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.