5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹونگا :عدالتکا شہزادے کی بیوی کو شوہر سے 50 گز دور رہنے کا حکم
NoImage -
نوکو الوفا …جنگ نیوز… ٹونگا کی عدالت نے بادشاہ سیا اوس ٹوپوپنجم کے کزن کی بیوی کو اپنے شوہر سے 50 گز دور رہنے کا حکم دیدیا? ٹونگا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ تو آئی پیلی پاکسے کی ایک ٹانگ ذیابیطس کے باعث کٹ گئی ہے اپنا زیادہ وقت وہیل چیئر پر گزارتے ہیں? گذشتہ دنوں ان کی بیوی نے ان پر پنکھے کے اسٹینڈ سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا جس کے بعد شہزادے نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اپنی بیوی سے جان کا خطرہ ہے? لہذا اسے پابند کیا جائے کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ان سے 50 گز سے زیادہ قریب نہ آئے? یہ فیصلہ ٹونگا کے چیف جسٹس انتھونی فورڈ نے دیا ہے?