5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جرمن وزیردفاع نے قندوز پر متنازع حملے کو غیر ضروری قرار دیدیا
NoImage -
برلن …جنگ نیوز… جرمن وزیردفاع کارل تھیوڈورسوگوٹین برگ نے قندوز پر متنازعہ حملے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دے دیا? ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت میں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے وزیردفاع نے کہا کہ انہیں اس حملہ کے بارے میں صحیح معلومات نہیں پہنچائی گئیں جس کے باعث ابتدائی طور پر انہوں نے اس کا دفاع کیا تھا? انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری پیٹرشرٹ اور چیف آف سٹاف وولفگانگ شنائیڈربان کو برطرف کرنے کا فیصلہ درست عمل تھا? واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک جرمن کرنہل کے حکم پر افغان صوبے قندوز میں اغواء شدہ دو آئل ٹینکرز پر حملہ کے نتیجہ میں142 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں عام شہری بھی شامل تھے?