تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کے قریب پہنچ چکے تھے، قصوری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8702 -
لاہور…سابق وزیرخارجہ خورشید محمودقصوری نے کہاہے کہ مشرف دورمیں پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے،اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق بھی ہوگیا تھا اورطے پایا تھا کہ اس پر کوئی فریق فتح کادعوی? نہیں کرے گا? وہ لاہور میں امن کی آشا کے سلسلہ میں دوروزہ اسٹریٹجک سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے? ان کا کہناتھاکہ میں اس معاملے پر پراعتماد ہوں کہ معاملات جس سطح پر پہنچ گئے تھے وہ ختم نہیں ہوئے بلکہ وہیں فریز ہوگئے?اس موقع پر سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرمبشرحسن،عارف نظامی،رزاق داؤد ،امین ہاشوانی آئی اے رحمان ،شفقت محمود،جبکہ بھارتی وفد کے ارکان میں امیتابھ مٹو،ایڈمرل ر نئیر ،پریم شنکر،ایڈمرل ر رام داس ،اورسابق سیکرٹری خارجہ سلمان حیدر نے اظہار خیال کیا? پروگرام کے میزبان افتخاراحمد تھے?خورشید محمود قصوری نے اپنے دورمیں پاک بھارت مذاکرات کے اہم پہلوؤں پر بات کی اوربتایاکہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے قریب پہنچ گئے تھے اوراس مرحلے تک پہنچنے میں تین سال لگے اورندرہ بیس چھپ کر میٹنگز ہوئیں?پاکستان بھارت اوردنیا کے دیگر ممالک میں کشمیریوں سے خفیہ ملاقاتیں کیں کیونکہ ہمارانکتہ نظرتھاکہ کشمیروں کی منشاکے مطابق مسئلے کاحل ہوناچاہئے? انھوں بتایا کہ کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ تھااور وہ چاہتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو واپس بلایا جائے?انھوں نے کہا کہ 2006کے اواخر میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا،ہم نے پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کے ساتھ دونوں ممالک سے باہر جاکر بھی بات چیت کی،ان مذاکرات میں دونوں پارٹیاں مشترکہ اقدامات پر تیار ہوچکے تھے،اور یہ بھی طے ہوا تھا کہ دونوں ممالک اپنی اپنی جیت کا دعوی? نہیں کرینگے،اگر چیف جسٹس والا بحران پیدا نہ ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی?سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بحران ہمارا اپنا پیدا کردہ تھا اس میں امریکا ،فوج یا کسی کا بھی کوئی قصور نہیں تھا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.