5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیر اعظم گیلانی بھوٹان میں سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے
NoImage -
اسلام آباد…جنگ نیوز…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 28 اور 29اپریل کو بھوٹان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے? دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سارک کانفرنس میں افغانستان ، مالدیپ ، بھارت، بنگہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے سربراہان شرکت کریں گے?کانفرنس میں سر سبز جنوبی ایشیا سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا? دفتر خارجہ کے مطابق سارک کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا جائے گا?