5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نواز شریف کی ستمبر تک تنظیم سازی مکمل ، پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8702 -
رائے ونڈ…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کوستمبر تک تنظیم سازی مکمل کرکے پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی?لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کے آئین کے مطابق انتخابات کرانا ضروری ہیں اور ستمبر تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے پارٹی کے مرکزی سطح پر انتخابات کرائے جائیں?انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابی عمل کو شفاف رکھا جائے،تحریک نجات سے لے کر اب تک جدوجہد کرنیوالے کارکنوں کو ترجیح دی جائے اور رجسٹریشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اجلاس میں سردارذوالفقار کھوسہ ، سینٹر پرویز رشید، سعد رفیق، حمزہ شہباز، ڈاکٹر آصف کرمانی اور اشفاق سرور نے شرکت کی?