تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب کے عوام نے حق اورسچ کوپہچان لیا،الطاف حسین

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8703 -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو برسوں تک ایم کیوایم سے دوررکھاگیالیکن اب انہوں نے حق اورسچ کوپہچان لیاہے?انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داروں سے ٹیلے فون پر گفتگومیں کہی? الطاف حسین کا کہنا تھا25 اپریل کو پنجاب کنونشن کے موقع پر دنیادیکھے گی کہ صوبے کے غریب عوام فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے پوری طرح جاگ گئے ہیں ? انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام حق پرستی کی جدوجہد میں ہراول دستہ بننے کیلئے تیارہیں اور تیزی سے ایم کیو ایم کی طرف آرہے ہیں?الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا پنجاب کنونشن تاریخی اورکامیاب ہوگا ? صوبے کے عوام بڑی تعداد میں کنونشن میں شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ پاکستان کی بقا و سلامتی اورامن وخوشحالی کاضامن صرف اورصرف ایم کیوایم کوسمجھتے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.