5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور ہائیکورٹ میں صوبے کے نام کی تبدیلی کے خلاف رٹ دائر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8703 -
پشاور…پشاور ہائیکورٹ میں صوبے کے نام کی تبدیلی کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی،ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں درخواست کی گئی کہ وفاقی حکومت کو ترمیم شدہ آئین کی طباعت اور اشاعت سے فی الفور روک دیا جائے? درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایک قبائلی ایجنسی کا نام ہے جو وفاق کے زیر انتظام ہے اور آئین دو وفاقی یونٹوں کو ایک ہی نام نہیں دے سکتا? نام کی تبدیلی محض ایک سیاسی جماعت کی خوشنودی کی خاطر کی گئی جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بھی تبدیل کرنے کی خواہاں ہے