5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے عوامی نفرت کااظہارہیں،شہبازشریف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8703 -
لاہور…وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوامی مظاہرے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف نفرت کا اظہار ہیں? انہوں نے یہ بات الحمرا ہال لاہور میں تین روزہ عالمی ادبی ثقافتی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کیا? شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم نے رزق حلال کمانے والوں پر زندگی تنگ کردی ہے،اگراس صورتحال کو سنبھالا نہ گیا توموجودہ نظام کے خلاف نفرت کا لاوا پھٹ پڑے گا?ان کاکہنا تھا کہ اشرافیہ کے ہاتھوں وسائل کی لوٹ کھسوٹ دیکھ کرروح کانپ اٹھتی ہے لیکن مزدوروں اور کسانوں کی بات کرنیوالے بائیں بازو کے لوگ بھی ناجانے کہاں غائب ہوگئے ہیں?کانفرنس سے پاکستان کے علاوہ ترکی ، ایران اوربھارت سے آئے ہوئے دانشوروں نے بھی خطاب کیا?