5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دوچھٹیاں اورمارکیٹیں جلدی بند کرنالوڈ شیڈنگ کاحل نہیں ، منور حسن
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8703 -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ ہفتے میں دو روز چھٹی اوررات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنا لوڈشیڈنگ کا حل نہیں، حکومت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے واجبات ادا کرے ? سید منور حسن نے منصورہ لاہورمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی? ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار اور معمولات زندگی ٹھپ ہو گئے ہیں? حکمرانوں نے مصنوعی لوڈشیدنگ کر کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کررکھاہے? حکومت کو چاہیے کہ اپنی دفاعی پالیسی پر نظرثانی کرنے کے علاوہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے?