تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور امارتی درہم کی قدر میں استحکام

NoImage -
کراچی…جنگ نیوز…پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور امارتی درہم کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپی ممالک کی اہم کرنسیوں برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی? جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گزشتہ روز کی قیمت فروخت اور قیمت خرید پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت میں 63 پیسے اور قیمت خرید میں 61 پیسے کی مندی رونماء ہوئی? اسی طرح یورو کی قیمت فروخت میں 35 پیسے اور قیمت خرید میں 32 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی? نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر قیمت فروخت اور قیمت خرید بالترتیب 84.84 روپے اور 82.78 روپے پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 130.85 روپے سے کم ہو کر 130.22 روپے اور قیمت خرید 127.66 روپے سے کم ہو کر 127.05 روپے ہوگئی? مزید برآں یورو کی قیمت فروخت بھی 113.56 روپے سے کم ہو کر 112.21 روپے اور قیمت خرید 110.81 روپے سے کم ہو کر 109.49 روپے ریکارڈ کی گئی? اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت فروخت اور قیمت خرید بالترتیب 22.62 روپے اور 22.06 روپے جبکہ امارتی درہم کی قیمت فروخت 23.10 روپے اور قیمت خرید 21.16 روپے پر مستحکم رہی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.