5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیپکو کے ای ایس سی کو فرنس آئل قدرتی گیس کی قیمت پر فراہم کریگا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8703 -
کراچی…کراچی میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے پیپکو کے ای ایس سی کو فرنس آئل قدرتی گیس کی قیمت پر فراہم کرے گی?ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں کراچی کو پیپکو سے فراہم کی جانے والی بجلی میں300 میگا واٹ کمی کی جائے گی اوراس کمی کو پورا کرنے کے لئے کے ای ایس سی اپنے بن قاسم پاورپلانٹ کی پیداواری صلاحیت800 میگاواٹ سے بڑھا کر1100 میگاواٹ پر لائے گی?اس اضافی پیداوار کے لئے پلانٹ کو فرنس آئل پر چلایا جائے گا اوراس مقصد کے لئے پیپکو کے ای ایس سی کو فرنس آئل قدرتی گیس کی قیمت پر فراہم کرے گی، اس طرح کراچی میں موجود بجلی کے بحران کا خدشہ کم ہوگیا ہے ?