5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قومی بچت اسکیموں میں 169 ارب سے زائد سرمایہ کاری
NoImage -
کراچی…جنگ نیوز…رواں مالی سال2009-10 کے ابتدائی9 ماہ(جولائی تا مارچ) کے دوران قومی بچت اسکیموں میں169 ارب39 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے?اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں 169 ارب39 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی? دس سالہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری میں کمی اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اور پرائز بانڈز سمیت دیگر پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا? ماہرین کے مطابق بچت اسکیموں پر بہتر شرح منافع کے باعث عوام بچت اسکیموں میں دلچسپی لے رہے ہیں?