تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
لاہور… شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ?جہاں سے انہیں فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے? نوبیاہتا جوڑا پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے? دوران پروازمسافر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ر ہے? لاہور ایئر پورٹ پر شعیب اور ثانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی،لیکن انہیں اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب سکیورٹی حکام نے انہیں حج ٹرمینل کے گیٹ سے باہر نکال دیا? شعیب ملک کو ہوٹل لے جانے کیلئے سفید لیموزین ایئر پورٹ پر موجود تھی تاہم شعیب اور ثانیہ ایک اور گاڑی میں ہوٹل پہنچے ، لیکن ہوٹل میں بھی وہ صحافیوں اور کیمرہ مینوں سے نہ بچ پائے جبکہ انہیں دیکھنے کیلئے ہوٹل میں لوگوں کا رش لگ گیا? شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو لاہور کے پی سی ہوٹل کے آٹھویں فلو رپر سربراہ مملکت کیلئے مختص کمرے میں ٹھہرایا گیا ہے، اور پورے کمرے کو پھولوں کی پتیوں سے سجایا گیا ہے? واضح رہے کہ شعیب ملک کل لاہور سے سیالکوٹ روانہ ہونگے جہاں ان کی شادی کی خوشی میں استقبالیہ دیا جائے گا، جبکہ اس ضمن میں سیالکوٹ شہر کو دلہن کی طرح سجاد یاگیا ہے، اور لوگ ڈھول تاشوں کے ساتھ خوشی منارہے ہیں? سیالکوٹ سے واپسی کے بعد لاہور میں 27اپریل کو ولیمہ کی تقریب منعقد کی جائے گی ، اور 28اپریل کو شعیب ملک اور ثانیہ واپس دہلی روانہ ہوجائینگے، جس کے لئے سیٹیں بک کرالی گئی ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.