تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور: ہوٹل میں شدید بدانتظامی، رش سے پریشان ثانیہ کے آنسو چھلک پڑے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
لاہور…لاہور یوں کے والہانہ پن نے شعیب ملک کو تو پریشان کیا سو کیا لیکن ثانیہ مرزا کوتو آنسوؤں سے رلا دیا?شعیب ملک جب اپنی نئی نویلی دلہن ثانیہ مرزاکولے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سیمقامی فائیو اسٹار ہوٹل پہنچے تو وہاں میڈیا کے نمائندوں اور عوام کا ایک جم غفیر انہیں دیکھنے کیلئے جمع تھا، جس کے باعث ہوٹل میں شدید بد انتظامی دیکھنے میں آئی،مداح ہوٹل میں شعیب اورثانیہ کے گردجمع ہوگئے جس کے باعث شعیب ثانیہ کوہوٹل کی راہداری سے لفٹ تک جانے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑا، اس دوران دھکم پیل کی وجہ سے ثانیہ مرزا کی والدہ گر پڑیں جس سے ان کی پسلیوں میں چوٹ آئی،والدہ کو گرتے دیکھ کر ثانیہ مرزا کی آنکھوں سے آنسوچھلک پڑے،جس کے بعد شعیب ملک نے خود آگے بڑھ کر انہیں اپنے بازوؤں کے حصار میں لے لیا اور لفٹ تک لے گئے? شدید رش سے پریشان ثانیہ مرزا کے آنسو چھلک پڑے، اور وہ لفٹ سے روم میں جاتے ہوئے اپنی والدہ کے کندھے پرسررکھ کرروتی رہیں،جس پر وہ ان کو دلاسے دیتے رہیں ?اس سے قبل ا یئر پورٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے جمع تھی ، لیکن سکیورٹی حکام انہیں حج ٹرمینل کے گیٹ سے بچا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے? عوام کو دھوکا دینے کیلئے ایک لیموزین بھی لائی گئی تھی ، تاہم شعیب اور ثانیہ کو دوسری گاڑی میں روانہ کیا گیا ، ان کے ہوٹل پہنچنے کی دیر تھی کہ یہاں پر بھی آن کی آن میں رش لگ گیا? کیا میڈیا پرسن کیا عوام سب ہی شعیب اور ثانیہ کو دیکھنے کے لئے جمع تھے، ہوٹل کی گیلری میں تل دھرنے کی جگہ تک نہیں تھی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.