5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ممبئی میں کنگز الیون پنجاب کے دفتر پر انکم ٹیکس حکام کاچھاپا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
ممبئی…تنازعات کی زد میں موجود آئی پی ایل کے خلاف بھارتی حکام کی ایک اور کارروائی ہوئی ہے، ممبئی میں کنگز الیون پنجاب کے دفتر پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپا مارا ہے جس کی مالک معروف اداکارہ پریٹی زنٹا ہیں?آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی کے خلاف ایک الزام سے زور پکڑنے والی بھارتی کارروائی دن بدن وسیع ہوتی چلی جارہی ہے? بھارتی میڈیا میں انڈین پریمیئر لیگ کا”انڈین پیسہ لیگ“ ،” انڈین پولیٹیکل لیگ“ اور” انڈین پھڈا لیگ “تک کہا گیا? اب تک بھارت کے آٹھ شہروں میں انکم ٹیکس حکام آئی پی ایل کے دفاتر اور اس کی ٹیموں کے آفسز پر چھاپے مار کر رکارڈ قبضے میں لے چکے ہیں? انکم ٹیکس حکام کی تازہ ترین کارروائی کنگزالیون پنجاب کے دفترپرانکم ٹیکس حکام کاچھاپا ہے، اس دوران رکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی?کنگزالیون پنجاب کی مالک بولی وڈ کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹاہیں? اس سے پہلے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈر سمیت دیگر ٹیموں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں?